Maktaba Wahhabi

199 - 358
مسجدِ اقصیٰ کی تولّیت 1 اس میں سب سے پہلے مسجد اقصیٰ کی تولیت کا مسئلہ ہے۔ یہ حق غامدی گروہ کے نزدیک یہودیوں کو حاصل ہے، جسے مسلمانوں نے ان سے ظلماً غصب کیا ہوا ہے۔ حالاں کہ مسلمانوں کی چودہ صد سالہ علمی تاریخ میں سرے سے اس بحث کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، جسے عمار صاحب سمیت اس گروہ نے اُٹھایا ہے اور اس پر اپنا زورِ قلم اور سرمایۂ ’’علم‘‘ صَرف کر رہا ہے۔ تاہم اس موضوع پر ایک فاضل محقق مولانا سمیع اﷲ سعدی (جامعہ دار القرآن فیصل آباد) کا ایک فاضلانہ اور محققانہ مضمون ’’الشریعہ‘‘ کے دو شماروں (ستمبر، اکتوبر ۲۰۱۴ء) میں شائع ہوچکا ہے، جس میں عمار صاحب کے سارے مفروضہ و مزعومہ ’’دلائل‘‘ کی حقیقت نہایت مدلل انداز سے واضح کر دی گئی ہے۔ جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء۔ اس لیے اس پر مزید کچھ لکھنے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، اگر {وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا} کی کیفیت پیدا ہوئی تو إن شاء اللّٰه فاضل موصوف اس کے لیے تیار ہوں گے۔ عمار صاحب کی نگارشات کے بارے میں فاضل مذکور کے تأثرات: مسجد اقصیٰ کی تولیت کے بارے میں عمار صاحب کے دلائل پر بحث کرتے ہوئے فاضل مضمون نگار نے جن تاثرات کا اظہار کیا ہے، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم ان کا ذکر یہاں کر دیا جائے، تاکہ اس پہلو کی مزید وضاحت
Flag Counter