Maktaba Wahhabi

122 - 125
آنکھوں پر زہر آلود مواد پھیکتا ہے تو انسان اس کے زہر کی شدت سے اندھا ہوجاتاہے شاید ڈاکٹر شبیرکواس بارے میں علم ہوگا۔اس سانپ کے متعلق مزید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھیں۔ قرآن کریم میں بھی اللہ رب العالمین نے ایک جانور کا ذکر کیا ہے۔ وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ([1]) ’’اور بات پوری ہونے کا وقت آجائے گا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا۔‘‘ اب یہاں ایسے جانور کا ذکر موجود ہے کہ جو کلام کرے گا تو کیا اس پر ایسے تبصرے نہیں ہوسکتے کہ: صاحبو!’’ ایسا کوئی جانور دنیا می وجودنہیں۔‘‘ اس کا جواب صرف یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے تو یقینا ہوکر ہی رہے گا اسی طرح اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سانپ ہے تو وہ یقینا ہے اور یہی ہمارا یمان ہے۔ خیر خواہی کے نام پر ترپنواں(53)اعتراض: امام احمد بن حنبل نے(4/170)میں جابر رضی اللہ عنہ سے روایت فرمائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے بیٹے کو ’’نکل اللہ کے دشمن میں اللہ کارسول ہوں ‘‘ فرماکر بدروح کونکال دیا وہ بچہ اچھا ہوگیا۔اس عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو مینڈھے پنیر اور گھی پیش کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یعلی بن مرۃسے فرمایا ایک مینڈھا پنیر اور گھی لے لو اور ایک مینڈھا اسے واپس کردو۔ دم کرنا اور قیمت لینا قرآن کے خلاف ہے۔(اسلام کے مجرم صفحہ 59)
Flag Counter