Maktaba Wahhabi

22 - 125
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تاثرات الحمدللّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ اجمعین وبعد ! کتاب ہذا بعنوان ’’اسلام کے مجرم کون ؟‘‘ ترتیب جناب محمد حسین میمن صاحب،نظر ثانی جناب فضیلۃ الشیخ ابو عمر محمد یوسف افغانی صاحب کا ایک نظر مطالعہ کیا ہے۔جو کہ شبیر احمد نامی صاحب کی کتاب کے جواب میں لکھی گئی ہے۔اس پر فتن دو ر میں خاص طور پر کراچی شہر میں حدیث رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کے خلاف متعدد افراد اور تحریکیں کام کررہی ہیں۔ان کا رد کرنا حدیث کا دفاع اور عوام وخواص تک صحیح بات پہنچانا ہم سب کا شرعی فریضہ ہے۔مؤلف موصوف اس فن میں خاصہ ذوق اور مہارت رکھتے ہیں۔جیساکہ کتاب ہذا کو دیکھنے سے محسوس ہوتا ہے۔کتاب انتہائی مدلل اور مبرہن انداز می یں لکھی گئی ہے۔کتاب پر مزید محنت کی گنجائش باقی ہے دوبارہ اشاعت پرمزید کوشش کرلی جائے تو کتاب کی افادیت میں کئی گنااضافہ ہوجائے گا۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جناب میمن صاحب کو مزید اخلاص محنت صلاحیت اور ہمت سے نواز ے۔اور یہ اعمال روز قیامت انکی حسنات کے پلڑے میں ڈال دے۔(آمین) الشیخ خلیل الرحمان لکھوی (رئیس معھد القرآن)
Flag Counter