Maktaba Wahhabi

45 - 125
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ([1]) ’’ اے ایمان والوں تمہاری بیویاں اور تمہاری اولاد تمہارے دشمن ہیں ‘‘ پس جو جواب آپ اس آیت کا دیں گے وہی اس حدیث کا ہے۔ خیر خواہی کے نام پر گیارہواں(11)اعتراض: ڈاکٹر شبیرحافظ ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب زادالمعاد کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ:اونٹنی کے تازہ دودھ اور پیشاب کو ملاکر پینا بہت سے امراض کے لئے شافی دوا ہے۔ (اسلا م کے مجرم صفحہ 27) ازالہ:۔ ڈاکٹر شبیرنے جس قول کو نقل کیا ہے اس کی اصل صحیح بخاری می وجود ہے۔ عن أنس رضی اللّٰه عنہ أن اناساًاجتووا فی المدینۃ فأمرھم النبی أن یلحقوا براعیہ۔یعنی الابل فیشربوا من ألبانھا وأبوالھا حتی صلحت أبدانھم([2]) ’’ قبیلہ عکل اور عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔مدینے کی آب وہوا موافق نہ آنے پر وہ لوگ بیمار ہوگئے۔(ان کو استسقاء یعنی پیٹ میں یا پھیپڑو یں پانی بھرنے والی بیماری ہوگئی)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے اونٹنی کے دودھ اور پیشاب کو ملاکر پینے کی دوا تجویز فرمائی۔اس کو پینے کے ساتھ ہی وہ لوگ تندرست ہوگئے۔‘‘
Flag Counter