Maktaba Wahhabi

49 - 125
امام محمد بن عمروالعقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ لایتابع علی حدیثہ فی ترک الحجامۃ یوم الثلاثا ء الذی فیہ ساعۃ لایرقأ فیھا الدم([1]) ’’بکاربن عبدالعزیز کی وہ روایت جس می نگل کے روز حجامت سے منع فرمایا گیا ہے متابعت نہیں اس لئے ضعیف ہے۔‘‘ مزید اس کی سند میں کیسۃ بنت ابی بکرۃ کے متعلق حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ لا یعرف حالھا([2]) ’’اس کا حال معروف نہیں۔‘‘ والحدیث ضعفہ البیھقی([3]) ’’اس حدیث کو امام بیہقی نے ضعیف کہا ہے۔‘‘ الغرض جب یہ روایت ضعیف ہے تو اس کا جواب دینا ضروری نہیں۔ ڈاکٹرشبیر خود کو اپنا تئیں بہت بڑا محقق گردانتے ہیں ان کو مختلف زبانو یں بڑا عبورحاصل ہے احادیث وآثار نقل کرتے وقت کافی تساہل اور بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں اکثر ان احادیث پر اعتراض کرتے ہیں جن کو محدثین کرام نے پہلے ہی من گھڑت وموضوع کہہ کر رد کردیاہے۔مذکورہ بالا حدیث بھی اسی قبیل کی ہے۔کاش ڈاکٹر شبیرتحقیق کی عینک سے مطالعہ فرماتے تو اعتراض نہ کرتے۔ خیر خواہی کے نام پر تیرہواں(13)اعتراض: ڈاکٹر شبیررقمطرازہیں، ایک حسین عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے آیا کرتی تھی کچھ صحابہ
Flag Counter