Maktaba Wahhabi

53 - 125
ولقد رأیتنا وما یتخلف عن الجماعۃ ائلامنافق قد علم نفاقہ([1]) ’’ ہم جانتے ہیں کہ جماعت میں پیچھے صرف منافقین ہوتے تھے کہ جن کا نفاق واضح تھا ‘‘ عظیم محدث محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ثم ماالمانع أن یکون أولٰئک الناس المستأخرو ن المنافقین الذین یظھرون الاء یمان ویبطنون الکفر([2]) ’’ پس اس بات کو کیا مانع ہے کہ پچھلی صفوں والے منافقین میں سے ہوں جو اپنے ایمان کا اظہار کرتے اور اپنے کفر کو چھپاتے ہوں۔‘‘ الحمدللہ حدیث اعتراض سے پاک ہے۔ خیر خواہی کے نام پر چودھواں(14)اعتراض: ڈاکٹر شبیررقمطراز ہیں۔ خولہ رضی اللہ عنہا بنت حکیم نے خود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تحفتاً پیش کیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں۔عورت کو ایسا کہتے شرم نہیں آتی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے لگی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں تو یہ دیکھتی ہوں کہ آپ کا رب آپ کی خواہشات کو پورا کرنے میں بہت جلدی کرتا ہے۔ (اسلام کے مجرم صفحہ 27) ازالہ:۔ یہ روایت صحیح بخاری میں ان الفاظ سے منقول ہے۔ کانت خولۃ بنت حکیم من اللائی وھبن أنفسھن للنبی صلی اللّٰه علیہ وسلم
Flag Counter