Maktaba Wahhabi

67 - 125
’’جب یوسف علیہ السلام نے اپنے والد سے کہا کہ میں نے گیارہ ستاروں اور سورج وچاند کو(خواب میں)دیکھاکہ وہ سب مجھے سجدہ کررہے ہیں۔‘‘ یوسف علیہ السلام کے اس خواب کی تعبیریہ ہے کہ ایک طویل حادثاتی عرصے کے بعد جب ان کے تمام بھائی اور والدین ان کے پاس مصر پہنچے تو ان کے لئے سجدہ ریز ہوگئے۔([1])اس واقعہ سے قطع نظر اب اگر کوئی اعتراض کرے کہ سجدہ تو صرف اللہ کے لئے ہے یہاں تو ایک نبی دوسرے نبی کو سجدہ کررہے ہیں۔ اب اگر اعتراضاً عبارت یوں ہو۔ صاحبو یہاں یوں لگتا ہے کہ یہود ونصاری نے بائبل([2])کی روایت ہمارے قرآن میں ڈال دی ہے۔ ہم اس اعتراض کا کیا جواب دیں گے ؟ہم صرف تاویل کریں گے اور یقینا کریں گے تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے لئے الگ معیار کیوں؟ خیر خواہی کے نام پر بیسواں(20)اعتراض: ’’سلیمان علیہ السلام نے ایک رات میں سوبیویوں کے ساتھ مباشرت کی۔‘‘ملاحظہ فرمائیے ایک رات چند گھنٹے اور اللہ کا ایک عالی مقام پیغمبر(اسلام کے مجرم،صفحہ 34) ازالہ: ڈاکٹر شبیرکو سلیمان علیہ السلام کے اس عمل پر اعتراض ہے کہ سلیمان علیہ السلام ایسا کیسے کرسکتے ہیں یعنی ایک رات میں سو 100بیویوں سے مباشرت چند گھنٹو یں کیسے ممکن ہے۔ہم اگر قرآن مجید کا بغور مطالعہ کریں تو ہمیں سلیمان علیہ السلام کے کچھ مزید انفراد نظر آتے ہیں۔مثلاً
Flag Counter