Maktaba Wahhabi

69 - 125
وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ([1]) ’’ ہم نے اس کے لئے لوہے کو نرم کردیا ‘‘ لوہا جیسی سخت چیز داؤد علیہ السلام کے ہاتھ میں آکر نرم ہوگئی کیا دنیا کا کوئی طاقت ورترین انسان ایسا کرسکتا ہے مثلا آرنلڈ شیواز ینگرجسے 7مرتبہ دنیا کا طاقت ور ترین انسان تسلیم کیا گیا کیا وہ لوہے کو ہاتھ سے موڑ توڑ کر ذرہ بنا سکتا ہے ؟مگر انبیاء کو ایسی قوت وصلاحیتیں عطاء فرمائی گئیں۔ صحیح بخاری کی روایت ہے کہ: أنہ أعطی قوۃ ثلاثین([2]) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کے برابر قوت عطاء کی گئی۔‘‘ دوسرا اعتراض کہ چند گھنٹوں کی رات میں ایسا کس طرح ممکن ہے تو اسکا جواب یہ ہے کہ رات عموماً 12گھنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔بالفرض اگر 3منٹ کا اوسطاً حساب لگایا جائے(جو کہ ایک صحت مند انسان کے لئے بہت ہوتا ہے)تو وقت تقریباً100سے 3کو ضرب دیا جائے تو 5گھنٹے بنتے ہیں۔پھر بھی 7 گھنٹے فاضل بچتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ حدیث پر اعتراض بالکل فضول ہے۔ خیر خواہی کے نام پر اکیسواں(21)اعتراض: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب رضی اللہ عنہا بنت جحش کے پاس شہد پیا۔دیگر امہات المومنین نے منصوبہ بنایا کہ جس بیوی کے پاس جائیں گے وہ یہی کہے گی ہمیں آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے۔(اسلام کے مجرم صفحہ35)
Flag Counter