Maktaba Wahhabi

88 - 125
ایسا کیوں کرتے ہو۔اس آدمی نے عرض کیا کہ میں اپنے بچے پر شفقت کے باعث ایسا کرتا ہوں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر یہ مضر ہوتا تو اہل روم وفارس کو بھی ضرر دیتا([1]) مذکورہ روایت میں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عزل کرنے کی وجہ اپنے بچے پر شفقت بتلایا۔لیکن بنیادی طور پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ مامن نسمۃ کانۃ اء لی یوم القیامۃ اء لاوھی کانۃ ‘‘ ’’جس جان کو آنا ہے قیامت تک وہ آکر رہے گی۔‘‘ جہاں تک معاملہ لونڈی رکھنے اور ہمبستری کاہے تو اس کی اجازت خود قرآن کریم دیتا ہے: وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ(5)إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ([2]) ’’ اور وہ لوگ(مومنین)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں کے پس ان پر کچھ ملامت نہیں۔‘‘ خیر خواہی کے نام پر تیسواں(30)اعتراض: ایسی عورت سے نکاح کرنا چاہیئے جس کی خوب اولاد ہو۔(اسلام کے مجرم صفحہ 42) ازالہ:۔ ڈاکٹر شبیرنے اس روایت کو بھی جزوی طور پر نقل کیا ہے اور عوام الناس کو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔حالانکہ یہ روایت مشکوٰۃ میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔
Flag Counter