Maktaba Wahhabi

35 - 40
یہ ہے کہ اس قسم کی نگاہ بھی حرام ہے جیسا کہ فقہ شافعی کی مشہور کتاب "منہاج" میں ہے۔ " اس کی یہ توجیہ بیان کی ہے کہ عورتوں کا بے پردہ کھلے چہرے کے ساتھ باہر نکلنا تمام اہل اسلام کے نزدیک بالاتفاق ممنوع ہے، نیز یہ کہ نگاہ فتنے کا مقام اور شہوت کی محرک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ ﴾‘‘ ( النور،24/ 30) ’’ مومنوں سے کہہ دو کہ نگاہ نیچی رکھا کریں ۔ ‘‘ احکام شریعت میں ملحوظ حکمتوں کے شایان یہی ہے کہ فتنے کی طرف کھلنے والا دروازہ بند کیا جائے اور حالات کے تفاوت کو بہانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ "نیل الاوطار شرح منتقی الاخبار" میں ہے: عورتوں کا بے پردہ کھلے چہرے کے ساتھ باہر نکلنا بالخصوص اس زمانے میں جہاں بدقماش لوگوں کی کثرت ہو، بالاتفاق اہل اسلام حرام ہے۔ "
Flag Counter