Maktaba Wahhabi

21 - 28
غور فرمائیے! یہ حکم ہماری ماؤں اور رسول اکرم صلی اللہ عیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو ہے جو پاکیزگی اور اخلاص میں اپنی مثال آپ تھیں۔ تو پھر آج کی خواتین کو ان چیزوں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔ مگر افسوس صد افسوس کہ آج کی خواتین کی اخلاقی اور معاشرتی حالت ناقابل بیان ہے ۔اکثر خواتین خوب بن سنور کر بازار جاتی ہیں۔ وہ پوری قوت سے اپنی زینت کا اظہار کرتی ہیں اور فیشن پرستی نے ان کو اس قدر اندھا کردیا ہے کہ صحیح راہ پر چلنا ان کو انتہائی دشوار نظر آتا ہے۔ آٹھویں گزارش بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے بعض بہنوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ بازار میں ایک دوسری کو اونچی آواز سے بلاتیں اور اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں ، خصوصا اتوار بازاروں میں جب کہ لوگ دکانوں سے باہر مختلف چیزوں کے سٹال وغیرہ لگاتے ہیں ، مثلا خواتین اکٹھے بازار جاتی ہیں، جب وہ الگ الگ سٹالوں پہ کھڑی ہوں تو ایک دوسری کو بآواز بلند بلاتی ہیں۔ اے بہنو! نبی کریم صلی اللہ عیہ وسلم نے تو مردوں کو بھی بازار میں اونچی آواز کے ساتھ بات کرنے یعنی چیخنے چلانے سے منع کیا ہے چہ مائیکہ عورت ایسا کرے جس کی آواز بھی غیر محرم مردوں تک نہیں پہنچنی چاہیے۔ اگر آپ نے دوسری خواتین یا اپنے ساتھ موجود محرم کے ساتھ بات کرنا ہو تو پست آواز میں اور پروقار طریقہ سے کیجیے۔ نویں گزارش مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
Flag Counter