Maktaba Wahhabi

27 - 28
جہاں سے گزرتی ہیں مرد حضرات متوجہ ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھو ایسی عورتیں زانیہ کے حکم ہیں۔ چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں بعض عورتیں خوشبو لگا کر بازار وغیرہ تو نہیں جاتیں لیکن خوشبو چیک کرنے کے لیے اپنے کپڑوں کو لگا لیتی ہیں، اس سے بھی آپ کو بچنا ہوگا۔ اگر خوشبو چیک کرنا ہو یا پرفیوم وغیرہ کا اندازہ ہو تو فقط سونگھ کر ہی کیجیےیا کسی ایسی چیز پر خوشبو لگا کر چیک کیجئے جسے فوراً دھویا یا ختم کیا جاسکے۔اس طرح آپ نبی صلی اللہ عیہ وسلم کے بیان کردہ وعید سے بچ سکیں گے جس کا ذکر ابھی ہوا ہے۔ پندرھویں گزارش اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے ہماری بعض بہنوں نےاونچی ایڑی والے جوتے بازار جانے کے لیے خاص طور پر سنبھال کر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان جوتوں سے ایک خاص قسم کی آواز نکلتی ہے جسے سن کر لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔ ایسے جوتے مندرجہ ذیل خرابیوں کا باعث ہیں: غیر محرم مردوں کی توجہ کا باعث عورتوں کے لیے نقصان کا سبب کہ وہ کسی بھی وقت سلپ ہوکر گر سکتی ہیں۔ اعضاء کے لیے تکلیف کا باعث کہ ایک خاص زاویے پر مسلسل چلنا بعض دفع انسانی جسم کے لیے تکلیف کا سبب بن جاتا ہے۔
Flag Counter