Maktaba Wahhabi

28 - 28
سولہویں گزارش بازار میں مت بیٹھیے ہماری بعض بہنیں دکانوں کے آگے بنے ہوئے تھڑوں پر یا پھر بازار میں کسی خاص جگہ پر بیٹھ جاتی ہیں اور گھنٹوں خوش گپیوں میں مصروف رہتی ہیں ۔یہ بیچاریاں اپنے تئیں بازار کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں مگر یہ بھول جاتی ہیں کہ بازار اللہ تعالی کے ہاں نا پسندیدہ جگہ ہے اس بیماری میں اکثر مرد بھی مبتلا ہوتے ہیں ۔پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ حدیث مبارکہ کی رو سے اللہ تعا لی کے ہاں ناپسندیدہ مقامات بازار ہیں ۔اس لئے جتنی جلدی ہوسکے انسان کو بازار سے نکل جانا چاہیئے ۔ اسے سوچنا چاہیئے کہ جو جگہ اس کے پروردگار کے ہاں مکروہ اور ناپسندیدہ ہے وہ وہاں فضول بیٹھ کر اللہ تعالی کی ناراضگی کیوں مول لے؟ ستار ہویں گزارش گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے ہم پہلے بھی گزارش کر چکے ہیں کہ بازار جانے کے لئے ایسے وقت کا انتخاب کیجئے جن عام لوگ بازار میں آنا جانا شروؑ کر دیتے ہیں تاکہ آپ کے لئے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہوسکے ۔اسی طرح جو دکان گاہکوں سے خالی ہو اور آپ کے ساتھ کوئی محرم مرد یا چند عورتیں نہ ہوں تو اکیلے ایسی دکان میں مت جائے ۔درحقیقت یہ صورت حال کئی اعتبار سے آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔آپ اپنی جان ،دین اور مال بچانے کے لئے اس دکان میں داخل نہ ہوں یا تو کسی اور دکان میں چلے جائیے یا پھر
Flag Counter