Maktaba Wahhabi

364 - 453
مغربیت کےعالمگیررجحان کےاسباب اوربھی ہیں لیکن میں صرف ایک پراکتفاءکرتاہوں کیونکہ باقی اسباب اسی ایک سےمنسلک و مستنبط ہیں۔ مغرب سےاستفادہ کا حقیقی میدان اوراس کے حدود تیسراموقف: حکمت مومن کا گمشدہ مال ہے اس کے نزدیک دین صحیح اور علم صحیح میںٹکر او ممکن نہیں ، اس کے نزدیک وسائل کے خیروشر ہونے کا فیصلہ اس پرمنحصر ہے کہ وہ کن مقاصد کے ماتحت استعمال ہو تے ہیں ، اس کے نزدیک ہر طاقت ، ہر تحقیق ، ہر علم ،ہرموثرذریعہ اس لیے ہے کہ وہ اللہ کےدین کےلیے استعمال ہو اور مخلوق کے فائدے کے کام آئے اس کا فرض ہے کہ وہ اسکو غلط محل سے نکال کر صحیح محلمیں استعمال کرے اور کو تخریب کے بجائے تعمیرکاذریعہ بنائےا س لیےعالمِ اسلام کےلیےاعتدال کاراستہ یہ ہےکہ مغرب سےعلم وصنعت،ٹیکنالوجی اورسائنسی،اورا ن علوم وتحقیقات میں جن کا تعلق تجربے ، حقائق و واقعات اور انسانی محنت وکاو ش پرہے، فراخ دلی کے ساتھ استفادہ کیا جائے پھر ان کوان مقاصد کے لیے اپنی خدا داد ذہانت اور اجتہاد کے ساتھ ان اعلی مقاصد کے تابع اورخادم بنایا جائے جو آخری نبوت اور آخری صحیفہ نے ان کو عطا کیے، اورجن کی وجہ سےان کوخیرامت،اورآخری امت کالقب ملاہے۔ وسائل ومقاصد کا یہ خوشگوار امتزاج جس سے سردست مغرب بھی محروم ہے اور مشرق بھی ، کہ مغرب تنہاوسائل کا سر ما یہ دار ہے اور مقاصد میں صفر ہے اور مشرق صالح مقاصد کا واحد اجارہ دار ہے ، اور وسائل میں صفر ہے ۔ یہ صحت مند وصالح امتزاج دنیاکی قسمت بدل سکتا ہے اور اس کو خودکشی ، خودسوزی کےراستےسےہٹا کر فلاح دارین اورسعادت ابدی کے راستےپرڈال سکتاہے ۔ یہ ایساکارنامہ ہوگاجوتاریخ کےدھارےاوردنیاکی قسمت کوبدل کررکھ دےگا۔ یہ کارنامہ وہی امت انجام دےسکتی ہے جو آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی جانشین اور اس کی تعلیمات کی حامل وامین ہے۔ مشرق کے ایک باہمت اور حوصلہ مندملک جاپان نےاس اقدام کاایک نہا یت محدوداوراسلامی نقطہ نظرسےبہت پست معیارکاتجربہ کیا ۔ اس نے مغرب سے علم و صنعت میں ایسا استفادہ کیا کہ استاد و شاگرد میں فرق کرنامشکل ہوگیااسی کےساتھ ساتھ اس نے اپنےمعتقدات اور اپنےتہذیبی خصائص وروایات بھی قائم رکھےتواس اقدام میں جاپان ہمارےلیےایک نمونہ ہے۔
Flag Counter