Maktaba Wahhabi

405 - 453
سے پہلے اپنے دین سے آشنائی بہت ضروری ہے۔ دوسری بات اس حوالے سے یہ ہے کہ یہ تمام افراد کی من حیث المجموع ذمہ داری نہیں بلکہ بعض کی ہے جن میں یہ اہلیت موجود ہو۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام صحابہ کی یہ ذمہ داری نہ لگائی کہ سب عبرانی سیکھیں ۔بلکہ صرف زید کو حکم دیا کیونکہ اصل مقصود صرف ضرورت کے مطابق اس کو سیکھنا تھا نہ کہ مرعوب ہوکر اس کو وقت کی ضرورت قرار دیا تھا ،جیسا کہ آج دیکھنے میں آتا ہے،کہ مغرب سے اٹھتے ہر فتنے کو ہم وقت کی ضرورت سمجھ لیتے ہیں۔اور پھر اسے سیکھنے پر تُل جاتے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے اہم نصیحتیں : ذیل کی سطور میں چند اہم نصیحتیں پیش کی جاتی ہیں ، جو ان شاء اللہ جوانوں کے لئے ایک رہنما نصائح کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وقت کی قدر کریں ویسے عمومی طور پر تمام عمر کے لوگوں کو ہی اوقات کی قدر کرنی چاہئے اور بالخصوص نوجوانوں کواس حوالے سے خصوصی توجہ دینی چاہئےاس لئے کہ ان کے لمحات سب سے مہنگے اور قیمتی ہیں ،اور وقت کی قدر کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے: ’’نعمتان مغبون فیھما کثیر من الناس الصحۃ والفراغ‘‘ [1] یعنی دو قسم کی نعمتیں ایسی ہیں کہ جن کے حوالے سے اکثر لوگ ناقدری کا شکار رہتے ہیںاور ضائع کردیتے ہیں،ایک صحت اور دوسری چیزفرصت کے لمحات ۔ اسی طرح ایک حدیث میں فرمایا :صحت کو بیماری سے پہلے اور فراغت کو مصروفیت سے پہلے غنیمت جانو۔ اچھی صحبت اور بری صحبت : جوانوں کو بالخصوص اپنی صحبت (Gathering) پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔اس لئے کہ یہ انتہائی
Flag Counter