Maktaba Wahhabi

57 - 58
آ جائے گا تو مومن کہے گا: یہ تو مجھے نہیں چھوڑے گا ،لہذا جو شخص چاہتا ہے کہ آگ سے بچا لیا جائے اور جنت میں داخل کیا جائے اسے چاہیے کہ وہ اس حال میں مرے کہ اللہ اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہو۔اور لوگوں کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔اور جس نے کسی امام کی بیعت کی ،اس کے ہاتھ میں ہتھ دیا اور دل سے تسلیم کیا تو اسے چاہیے کہ جہاں تک ہو سکے اس کی اطاعت کرے اور اگر کوئی دوسرا امام آ جائے جو اس (پہلے امام) سے جھگڑا کرے تو اس دوسرے (امام) کی گردن اڑا دو۔" ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا،اے اللہ کے نبی ! دیکھیے اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوں جو ہم سے اپنا حق تو مانگتے ہوں لیکن ہمارا حق نہ دیتے ہوں تو اس بارے میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے منہ پھیر لیا۔اس شخص نے دوسری بار وہی سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اسمعوا وأطیعوا فإنما علیهم ما حملوا وعلیكم ما حملتم» (صحیح مسلم) "ان کی بات سنو اور اطاعت کرو۔ان کی ذمہ داری کا بار( بوجھ) ان پر ہے اور تمہاری ذمہ داری کا بوجھ تم پر!"
Flag Counter