Maktaba Wahhabi

26 - 83
کیا اللہ مجھے بخش دے گا؟ اور کبھی آپ یوں کہتے ہیں کہ : میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے گناہ اتنے زیادہ ہیں کہ فواحش کی کوئی ایسی قسم نہیں جسے میں نے چھوڑا ہو اور کیا نہ ہو، وہ گناہ جو تخیل میں آ سکتے ہیں اور جو نہیں آ سکتے ان کا میں اس حد تک ارتکاب کر چکا ہوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طویل عرصے میں جو کچھ کر چکا ہوں اللہ کا انہیں مجھ سے معاف کر دینا ممکن ہوگا؟ اے میرے قابل احترام بھائی! میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ یہ مشکل خاص کر آپ ہی کو پیش نہیں آئی بلکہ جو لوگ بھی توبہ کرتے ہیں ان میں سے اکثر کو یہ مشکل پیش آتی ہے۔ اس سلسلے میں میں ایک نوجوان کی مثال پیش کرتا ہوں جس نے ایک دفعہ یوں سوال کیا کہ: میں چھوٹی عمر سے ہی نافرمانیوں اور گناہوں میں پڑ گیا تھا اور اس وقت میری عمر صرف سترہ سال ہے۔ میرے بے حیائی کے چھوٹے بڑے گناہوں کی فہرست بڑی طویل ہے جنکی انواع بھی مختلف ہیں اور چھوٹے بڑے سب طرح کے لوگوں سے یہ کام کرتا رہا ہوں ، حتٰی کہ میں نے ایک چھوٹی سی لڑکی پر بھی زیادتی کی ہے
Flag Counter