Maktaba Wahhabi

41 - 83
بدکردار مجھ پر چڑھائی کرتے ہیں اور کبھی آپ یہ کہتے ہیں کہ میں تو توبہ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے برے ساتھی ہر طرف سے مجھ پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ اور اگر انہیں مجھ میں کسی تبدیلی کا علم ہو جائے تو عقاب کا سا حمہ کر دیتے ہیں اور میں اپنی کمزوری کو خوب جانتا ہوں تو اب میں کیا کروں؟ اس کے جواب میں ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہی اللہ کی سنت ہے۔وہ اپنے مخلص بندوں کو اسی طرح آزماتا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان میں سے سچا کون اور جھوٹا کون؟ اور اسی طرح اللہ تعالیٰ پاک کو ناپاک سے ممیز کرتا ہے۔  اور جب آپ اس راہ پر چل نکلے ہیں تو پھر ثابت قدم رہئے۔ یہ لوگ جنوں اور انسانوں میں‌سے شیاطین ہیں جو ایک دوسرے کو انگیخت کرتے رہتے ہیں تاکہ آپ کو ایڑیوں کے بل پھر سے واپس لا سکیں۔ لہٰذا آپ ان کی بات نہ مانئیے۔ وہ آپ سے ابتدا میں‌یہ بھی کہیں گے کہ یہ ایسی ہوس ہے جو جلد ہی تجھ سے زائل ہو جائے گی اور یہ عارضی سی گھٹن ہے اور کیا عجب کہ ان میں‌سے کوئی اپنے ساتھی سے یوں کہہ دے کہ اس کا توبہ کرنا اتنی بڑی برائی ہے جتنی کہ کوئی برائی ہو سکتی ہے۔
Flag Counter