Maktaba Wahhabi

52 - 83
من رحمۃ اللہ ، والیاس من روح اللہ بڑے بڑے گناہ یہ ہیں ! اللہ کے ساتھ شرک کرنا، اللہ کی تدبیر سے نڈر رہنا، اللہ کی رحمت سے آس توڑ بیٹھنا اور اس کی مہربانی سے مایوس ہو جانا۔  اور مؤمن اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوف اور امید دونوں کے درمیان چلتا ہے۔ اور بعض اوقات کبھی ایک چیز ضرورت کے تحت دوسری پر غالب آ جاتی ہے۔ جب وہ نافرمانی کرتا ہے تو خوف کا پہلو اسے دبا لیتا ہے تاکہ وہ توبہ کرے اور جب توبہ کرے تو امید کا پہلو اس پر غالب ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ سے بخشش طلب کرے۔ کیا اعتراف ضروری ہے؟ اور کبھی سائل غمگین آواز کے ساتھ یہ پوچھتا ہے کہ: میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں، لیکن کیا یہ مجھ پر واجب ہے کہ میں جاؤں اور جو گناہ میں نے کئے ہیں ان کا جا کر اعتراف کر دوں؟ اور کیا میری توبہ میں یہ بات بھی شامل ہے کہ میں اپنے ہر گناہ کا محکمہ کے قاضی کے پاس جا کر اقرار کروں اور اپنے آپ پر حد قائم کرنے کا مطالبہ کروں؟ اس سے پہلے جو آپ نے ماعز اسلمی غامدیہ عورت اور اس شخص کا
Flag Counter