Maktaba Wahhabi

57 - 83
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے گمراہ اماموں سے ڈرتے تھے۔ اسلاف میں سے کسی نے کہا ہے کہ : یہ علم دین ہے لہٰذا خوب سوچو کہ اپنا دین کس سے حاصل کر رہے ہو۔ لہٰذا اے اللہ کے بندو ! ایسی لغزش گاہوں سے ہوشیار رہو اور جب تمہیں کوئی مشکل درپیش ہو تو اہل علم سے اس کا حل طلب کرو اور مدد تو اللہ ہی سے درکار ہے۔ توبہ کرنے والوں کے لیے چند اہم فتوے اور کبھی آپ یوں کہتے ہیں کہ: میں تو توبہ کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے توبہ کے احکام معلوم نہیں ۔ بعض گناہوں کے بارے میں توبہ سے متعلق بہت سے سوالات میرے ذہن میں گھومتے رہتے ہیں کہ جو کوتاہیاں میں اللہ کے حقوق میں کر چکا ہوں ان کی ادائیگی کیونکر ہو اور جو میں بندوں کے حقوق غصب کر چکا ہوں ان کی واپسی کا طریق کار کیا ہو؟ کیا ایسے سوالوں کے کوئی جواب ہیں؟ اے اللہ کی طرف رجوع کرنے والے! ہم ان سوالوں کے ایسے جواب پیش کر رہے ہیں جو پیاسے دلوں کی تشنگی کو دور کر کے سکوں بخشیں۔
Flag Counter