Maktaba Wahhabi

81 - 83
اگر کوئی شخص کسی حرام چیز مثلا سود کے جواز اور اس کے فوائد کی اباحت کے متعلق آواز بلند کرے خواہ یہ کسی بھی مجلس میں ہو تو اسے چائیے کہ اس مجلس کو دوبارہ بلائے اور اس کی بات کی اس سے وضاحت کرے جیسا کہ اسے پہلے گمراہ کیا تھا تا کہ اللہ اس سے اس کی خطائیں دور کر دے۔ اور ہدایت دینے والا تواللہ ہی ہے۔  خاتمہ اے اللہ کے بندے! اللہ تعالیٰ نے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے تو تُو اس میں کیوں داخل نہیں ہوتا۔  ان للتوبۃ بابا عرض مابین مصراعیہ ما بین المشرق والمغرب۔(وفی روایۃ عرضۃ مسیرۃ سبعین عاما) توبہ کا دروازہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے کواڑوں کے درمیان مشرق و مغرب جتنا فاصلہ ہے۔ (اور ایک روایت میں ہے کہ اس کا عرض ستر سال کا سفر ہے) یہ دروازہ اس وقت تک بند نہ ہوگا جبتک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہو۔ اور اللہ تعالیٰ یوں‌ پکارتا ہے :-یا عبادی انکم تخطئون باللیل والنھار وانا اغفر الذنوب جمیعا فاستغفرونی اغفرلکم
Flag Counter