Maktaba Wahhabi

15 - 59
استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں 1 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ): محبت کی دو قسمیں ہیں : ۱) پہلی محبت وہ ہے جو بندہ کو اللہ کے احکامات سے وابستہ رکھے، اللہ کی محبت ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اللہ کے دین کی محبت۔ یہ محبت بندہ کے لیے مفید اور اللہ کی رحمت کا باعث اور جنت میں داخلے کا سبب بنتی ہے ۔ ۲)دوسری محبت وہ ہے جو بندہ کے لیے زحمت اور عذاب کا باعث بنتی ہے ،وہ دنیا کی محبت ا ور اس کا لالچ ہے مثلاً مال، رتبہ و منصب اور شہرت کی محبت ۔ یہ محبت خواہشاتِ نفس(دلی خواہشات جو اللہ کے احکامات کے خلاف ہوں) کی تکمیل کے لیے بندے کو حرام امور کی طرف دعوت دیتی ہے اور حرام ذرائع(جو اللہ کی ناراضگی اور وبال کا باعث ہیں) اختیار کرنے پر ابھارتی ہے ۔ اور اسکے نتیجہ میں بندہ کی استقامت پاش پاش ہو کر رہ جاتی ہے۔ اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال ا ورجاہ و شرف کی محبت کے متعلّق فرمایا: ((مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَافِيْ غَنَمٍ بِأَفْسَدَ لَھَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْئِ عَلٰی الْمَالِ وَالشَّرَفِ ،لِدِیْنِہٖ)) (مسنداحمد:۳/۴۶۰ وترمذی عن کعب بن مالک رضی اللّٰهُ عنہ) ’’دو بھوکے بھیڑیوں کو بکریوں کے درمیان کھلاچھوڑ دینااتنا نقصان دہ نہیں جتنا دین کے لیے نقصان دہ یہ ہے کہ کوئی شخص دولت اورمنصب ورُتبہ حاصل کرنے کے لالچ میں ہو۔‘‘ جس طرح بھوکے بھیڑیئے کے حملہ سے شاید ہی کوئی بکری بچ پائے، ایسی ہی مثال مؤمن کے
Flag Counter