Maktaba Wahhabi

5 - 59
ہوئے ہیں ،ان حالات میں اس موضوع کی اہمیّت مزید بڑھ جاتی ہے۔لہٰذ توحیدپبلیکیشنزکے جناب محمد رحمت اللہ خان،(الخبر)،جناب مسعود سہیل(الجبیل) اور بعض احباب سے مشورہ کے بعد اس اہم مقالے کا اردو ترجمہ بھی شائع کرکے آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمہ پر اصل محنت تو شاہد ستار صاحب نے کی ہے حتی کہ اس مرتبہ قرآنی آیات اور احادیث ِ نبویہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی نصوص بھی انہوں نے ہی تلاش کرکے ذکر کردی ہیں اور جن بعض نصوص ِ حدیث یا اہل ِ علم کیبعض اقوال کی نصوص رہ گئی تھیں انہیں اس راقم ِ آثم نے درج کردیا ہے اور ترجمے کو لفظ بلفظ پڑھ کر اس میں بھی ضروری ترمیم وتہذیب عمل میں لائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ساتھیوں کے اس ادارے’’توحید پبلیکیشنز‘‘ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے سرفراز کرے اور تمام متعلقہ ساتھیوں اور کارکنان کو دولت ِ خلوص سے نوازے اور اس مقالے کی مؤلّفہ ،اسکے مترجم اور راقم الحروف کی دعوتی وتبلیغی اور تعلیمی مساعی کو شرف ِ قبولیت سے نوازے،مزید توفیق بخشے اور انہیں اجر وثواب ِ دارین کا ذریعہ بنائے اوریہ قارئین ِ کرام کیلئے باعث ِ استفادہ واستقامت ہوں ۔آمین ابوعمران محمد منیر قمر نواب الدین المحکمۃ الکبریٰ الخبر،سعودی عرب ترجمان سپریم کورٹ الخبر، ۱۵/ذوالقعدہ ۱۴۲۳ ؁ھ و داعیہ متعاون،مراکز دعوت وارشاد ۱۸/ جنوری ۲۰۰۳؁ء الدمام،الخبر،الظہران (سعودی عرب)
Flag Counter