Maktaba Wahhabi

50 - 59
2 بیوی اور بچوں کی آزمائش: ارشادِ ربّانی ہے: {یٰٓاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْااِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَاَوْلَادِکُمْ عَدُوًّالَّکُم فَاحْذَرُوْھُمْ} (سورۃ التغابن :۱۴) ’’اے ایمان والو! تمہاری بعض بیویاں اور بعض بچے تمہارے دشمن ہیں(یعنی تمہیں اللہ کی فرما برداری سے روکتے ہیں) پس ان سے ہوشیار رہنا۔‘‘ مسند ابو یعلیٰ میں حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((اَلْوَلَدُ ثَمْرَۃُ الْقَلْبِ،وَاِنَّہ‘ مَجْبَنَۃٌ،مَبْخَلَۃٌ،مَحْزَنَۃٌ))(مسند ابو یعلیٰ بحوالہ صحیح الجامع للالبانی:۷۱۶۰) ’’بیٹا دل کا پھل ہوتاہے،اور یہی بزدلی،بُخل اور غم وحزن کا باعث بھی بنتا ہے۔‘‘ 3 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَاصْبِرْنَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ وَلَا تَعْدُ عَیْنَیْکَ عَنْھُمْ تُرِیْدُزِیْنَۃَ الْحَیٰوۃِالدُّنْیَا وَلَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنْ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ھَوٰ ہُ وَکَانَ اَمْرُہٗ فُرُطاًo}(سورۃ الکہف:۲۸) ’’اور اپنے آپ کو اُن کے ساتھ رکھا کریں جو اپنے پروردگار کو صبح و شام پکارتے ہیں اور اُسی کے چہرے(رضامندی) کے ارادے رکھتے ہیں ،خبردار!آپ کی نگاہیں اُن سے نہ ہٹنے پائیں کہ دنیوی زندگی کے پیچھے لگ جائیں ۔دیکھنا! اُس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر
Flag Counter