Maktaba Wahhabi

205 - 224
باب ہشتم شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق نبی کے بنیادی حقوق: جب ایک شخص اﷲکی مقرر کردہ نشانیوں کی بنا پر نبی ثابت ہو جاتا تھا تو لوگوں پر اس کے حقوق دینا لازم ہو جاتا تھا، کتاب و سنت سے نبی کے جو حقوق سامنے آتے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں:۔ 1۔ نبی پر ایمان لانا: وضاحت گزشتہ ابواب میں ہو چکی ہے۔ 2۔ نبی کی اطاعت و اتباع کرنا: وضاحت گزشتہ ابواب میں ہو چکی ہے۔ 3۔ نبی کی نصرت کرنا: اﷲتعالیٰ نے تمام انبیاء سے عہد لیا تھا کہ جب تمہارے پاس ایسا رسول آئے جو اس کتاب کی تصدیق کرتا ہو جو تمہارے پاس ہے تو تم ضرور اس پر ایمان لاؤ گے اور اس کی نصرت کرو گے اور یوں انبیاء پر ایمان لانے والے ہر فرد پر یہ فرض ٹھہرا تھا کہ وہ اگر ایسے رسول کو پائے تو اس کی نصرت کرے جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿ واِذْ اَخَذَ اللّٰہُ مِیْثَاقَ النَّبِیِّنَ لَمَآ اٰتَیْتُکُمْ کِتٰبٍ وَّحِکْمَۃٍ ثُمَّ جَآئَ کُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَکُمْ لِتُؤْمِنُنَّ بِہٖ وَلْتَنْصُرُنَّہٗ قَالَ ئَ اَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰی
Flag Counter