Maktaba Wahhabi

27 - 224
باب دوئم: غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا اﷲتعالیٰ پر ایمان اور اس کی بندگی و عبادت کیلئے یہ اوّلین اور اہم ترین چیز ہے۔ کسی شخص کا اﷲپر ایمان اور اس کی بندگی اﷲکے ہاں قابلِ قبول نہیں اور اسے اﷲکا سہارا اور اس کی مدد میسر نہیں آتی جب تک وہ غیر اﷲکو الٰہ ماننے اور ان کی عبادت کرنے سے کفر نہ کر لے اور اس میں اوّلین چیز طاغوت سے کفر کرنا ہے جو غیر اﷲکی بندگی کا پیشوا ہے۔ اﷲکا سہارا پانے کیلئے اوّلین شرط طاغوت سے کُفر کے ساتھ اﷲپر ایمان اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ فمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَیُؤْمِنْ م بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی ق لاَ انْفِصَامَ لَھَا ط وَاللّٰہُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ o اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یُخْرِجُھُمْ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ ط وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا اَوْلِیٰئُھُمُ الطَّاغُوْتُ لا یُخْرِجُوْنَھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَی الظُّلُمٰتِ ط اُولٰئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ج ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ﴾ [البقرہ:256…257] ’’ پس جس نے طاغوت سے کفر کیا اور اﷲپر ایمان لایا وہ ایک مضبوط سہارے سے یوں وابستہ ہو گیا کہ کبھی اس سے جدا کیا جانے والا نہیں اور اﷲسنتا و جانتا ہے۔ اﷲان کا ولی (سرپرست، حامی و مددگار) ہو جاتا ہے جو ایمان لے آتے ہیں، وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لے آتا ہے اور جو انکار کرتے ہیں
Flag Counter