Maktaba Wahhabi

50 - 224
باب سوئم: صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا اﷲکے دین میں جہاں غیر اﷲکو الٰہ ماننے اور ان کی عبادت کرنے سے انکار کرنا لازم ہے، وہیں ساتھ اﷲتعالیٰ کو الٰہ ماننا اور اس کی بندگی اختیار کرنا بھی لازم ہے، اس حوالے سے کتاب و سنت سے درج ذیل چیزیں سامنے آتی ہیں:۔ اﷲکو واحد، یکتا و بے مثل اور لا شریک ماننا اور ایمان کو شرک سے آلودہ نہ کرنا اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ [الاخلاص:1] کہو وہ اﷲہے ﴿ واحد و یکتا﴾ ﴿ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ ج وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ ﴾۔[الشوری:11] ’’ کائنات میں کوئی بھی اس جیسا نہیں، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے۔‘‘ ﴿ اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْا اِیْمَانَھُمْ بِظُلْمٍ اُوْلٰئِکَ لَھُمُ الْاَمْنُ وَھُمْ مُّھْتَدُوْنَ﴾ [الانعام:82] ’’ حقیقت میں امن انہی کیلئے ہے جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ آلودہ نہ کیا اور وہی ہدایت پانے والے ہیں۔‘‘ شرک : ظلم عظیم [عَنْ عَبْدُ اللّٰہِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ ﴿ اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْآ اِیْمَانَھُمْ بِظُلْمٍ﴾ شَقَّ
Flag Counter