Maktaba Wahhabi

22 - 75
بعض دیگر لفظی و معنوی تحریفات و تغیرات : مسند ابی عوانہ و مسند الحمیدی وغیرہ میں پائے جانے والے ان تغیرات پر ہی بس نہیں بلکہ محدّث العصر حافظ محمد گوندلوی حفظہ اللہ نے ایسے کئی دوسرے تغیرات کا بھی تذکرہ کیا ہے ،چنانچہ موصوف حفظہ اللہ اپنی کتاب التحقیق الراسخ فی ان ّاحادیث رفع الیدین لیس لہا ناسخ کے (ص: ۱۰۹ ۔ ۱۱۰) پر لکھتے ہیں کہ ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور محلّٰی ابن حزم میں وارد حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ والی یہ حدیث ہے : ((فَلَمْ یَرْفَعْ یَدَیْہِ اِلاَّ فِيْ أَوَّلِ مَرَّۃٍ )) وَفِيْ لَفْظٍ : (( وَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ أَ وَّلَ مَرَّۃٍ ثُمَّ لَا یَعُوْدُ )) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین نہ کی سوائے پہلی مرتبہ کے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے : ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی مرتبہ رفع یدین کرتے ،پھر اسکا اعادہ نہ کرتے ۔‘‘ اسے امام ابو داؤد نے غیر صحیح قرار دیا ہے اور ان سے التمہید میں علّامہ ابن عبد البرؒ نے، التلخیص میں حافظ ابن حجر ؒنے اور نیل الاوطار میں امام شوکانی ؒنے بھی یہ قول نقل کیا ہے۔[1] علماء ِاحناف میں سے صاحب ِ نور العینین نے لکھ دیا کہ امام ابو داؤد کا یہ قول سنن کے کسی قلمی یا مطبوعہ نسخہ میں نہیں ہے صرف مجتبائی کے حاشیہ پر ہے جبکہ موصوف کی یہ بات صحیح نہیں ہے کیونکہ صاحب ِعون المعبود علّامہ شمس الحق عظیم آبادیؒ کے بقول انکے پاس دو پرانے نسخوں میں امام صاحب کا یہ قول موجود ہے [2]تاہم صاحب ِ نور العینین کے انکار کا رد ّکرتے ہوئے
Flag Counter