Maktaba Wahhabi

6 - 75
جلدوں کو مکمل طور پر بھی مرتب کردیا ہے اور بعض کی ترتیب میں شرکت کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہماری اُس کتاب ’’فقہ الصلوٰۃ‘‘کو تکمیل و طباعت کے تمام مراحل سے گزار کر اسے لوگوں کیلئے ذریعہ ٔہدایت بنائے اور ہمارے نامۂ اعمال میں اسے ثبت فرما کر ہماری نجات کا ذریعہ اور دنیا وآخرت میں فوز وفلاح کا باعث بنائے ۔ اللہ رب العزّت ہماری عزیزہ شکیلہ قمر سلّمہا اللہ کو توفیق ِ مزید سے نوازے اور اس کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔ صرف طہارت ونماز سے متعلقہ مسائل اور ان کے دلائل کا مطالعہ کرنے کے دوران ہی کئی مسائل کے دلائل میں ہیر پھیر، تحریف اور تغیر وتبدل کی کئی شکلیں سامنے آئیں۔ انہیں انکے متعلقہ مقامات پر بھی مختصر انداز سے ذکر کردیا گیا ہے لیکن مناسب معلوم ہوا کہ ان تحریفات، مغالطات، تغیّرات اور تبدیلیوں کو یکجا الگ کتابی شکل بھی دے دی جائے تاکہ موضوع سے متعلقہ معلومات یکجا ہی مل جائیں۔ تاکہ کورانہ واندھی اور جامد تقلید کے ساتھ ساتھ مذہبی تعصّب وتنگ نظری کے کرشمے ان سادہ لوح مسلم عوام کے سامنے بھی آجائیں جنہیں حیلوں بہانوں سے آرپار کے قصّے کہانیاں سنا سنا کر اور ان لوگوں کے فضائل ومناقب کے پل باندھ باندھ کر انہی کی پیروی پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اور کم پڑھے لکھے لوگوں کو قرآن وسنّت سے دور کرنے کیلئے نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پڑھنے پڑھانے والوں ہی کے بارے میں نہیں بلکہ خود حدیثِ شریف اور محدّثین کے بارے میں بھی بعض لوگوں کی طرف سے وہ زبان درازیاں کی جارہی ہیں کہ الامان والحفیظ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ بعض واقعات تو انتہائی افسوسناک ہیں کہ پرانے مسائل کو چھیڑ کر سلفی حضرات کو گالی گلوچ ، رسائل و کتب کی تالیف و توزیع اور مساجد تک کو جلانے اور گرانے کی کاروائیاں پاکستان اور انڈیا میں اہلِ تقلید نے شروع کر رکھی ہیں۔ پاکستان کے ڈویژن ہزارہ ضلع مانسہرہ شہر بٹگرام کی مسجد عثمان بن عفان کو مقامی متعصب احناف نے آگ لگا دی، یہ واقعہ ۲۰۰۴؁ء کا ہے اور اس مسجد کے متولی شیخ عمر خطاب الریاض میں موجود ہیں ان سے تفصیلات
Flag Counter