Maktaba Wahhabi

63 - 75
غرض غیر صحیح روایات کے معروف کتب ِحدیث کی طرف انتساب کی یہ تین مثالیں مشتے نمونہ از خروارے ہیں۔ حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام کی طرف غلط انتساب : اسی طرح ہی ہدایۃ ،کِتَابُ الصَّلـٰوۃِ میں ایام ِ ِتشریق میں تکبیرات کے سلسلہ میں لکھا ہے : ( وَالتَّکْبِیْرُ أَنْ یَّقُوْلَ مَرَّۃً وَاحِدَۃً : (( اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ ، لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ)) ،( ہٰذَا الْمَأْثُوْرُ عَنِ الْخَلِیْلِ صَلَوَاتُ اللّٰہِ عَلَیْہِ) [1] ’’تکبیر یہ ہے کہ صرف ایک مرتبہ یہ کہو : اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ، یہ تکبیر حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام سے ماثور ہے ۔‘‘ جبکہ اس تکبیر کے حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام سے ماثور و منقول ہونے کی تردید خود محشّی و شارح ہدایہ نے حاشیہ پر کردی ہے، جس میں وہ امام زیلعی سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ( لَمْ أَجِدْہُ مَأْثُوْراً عَنِ الْخَلِیْلِ علیہ السلام ) [2] ’’یہ (تکبیر) میں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ماثور نہیں پائی۔‘‘ خلفاء و صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف انتساب میں اخطاء واوہام : 1 کچھ ایسے ہی[ہدایہ،کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ، بَابُ فِیْمَنْ یَّمُرُّ عَلـٰی الْعَاشِرِ] میں صاحب ِ ہدایہ نے لکھا ہے : ( یَأْخُذُ مِنْہُ الْعُشْرَ بِقَوْلِ عُمَرَ ) [3]
Flag Counter