Maktaba Wahhabi

29 - 105
نے مجھ سے سوال کیا، لیکن اس نے میرے پاس سوائے ایک کھجور کے اور کچھ نہ پایا۔ میں نے اس کو وہی دے دی۔ اس نے اس کو لے کر ان دونوں میں تقسیم کردیا اور خود اس میں سے کچھ نہ کھایا۔ پھر وہ اٹھی اور اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ چلی گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا واقعہ سنایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ ابْتُلِيَ مِنَ الْبَنَاتِ بِشَيْئٍ، فأَحْسَنَ إِلَیْھِنَّ، کُنَّ لَہُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ۔[1] [جس شخص کو ان بیٹیوں میں سے کسی چیز کے ساتھ آزمائش میں ڈالا گیا اور اس نے ان کے ساتھ احسان کیا، تو وہ اس کے لیے [جہنم کی] آگ کے مقابلے میں رکاوٹ ہوں گی۔‘‘] دوسری حدیث کے حوالے سے چار باتیں: ۱: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹوںکی کفالت و تربیت کرنے پر مذکورہ بالا اجر و ثواب کا ذکر نہیں فرمایا۔ امام ابن بطال حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: ’’دَلِیْلٌ أَنَّ أَجْرَ القِیَامِ عَلَی الْبَنَاتِ أَعْظَمُ مِنْ أَجْرِ الْقِیَامِ عَلَی الْبَنِیْنِ، إِذْ لَمْ یَذْکُرْ عَلَیْہِ السَّلَامُ مِثْلَ ذٰلِکَ فِي الْقِیَامِ عَلَی الْبَنِیْنِ؛ وَذٰلِکَ ،وَاللّٰہُ أَعْلَمُ ، أَنَّ مَؤُوْنَۃَ الْبَنَاتِ وَالْاِھْتِمَامَ بِأُمُوْرِھِنُّ أَعْظَمُ مِنْ أَمُوْرِ الْبَنِیْنِ، لِأَنَّہُنَّ (عَذِرَات)[2]لَا یُبَاشِرْنَ أُمُوْرَھُنَّ، وَلَا یَتَصَرَّفْنَ تَصَرُّفَ الْبَنِیْنِ۔‘‘[3]
Flag Counter