Maktaba Wahhabi

103 - 114
(10) اذلاق: یہ حروف پھسل کر جلدی سے ادا ہو جاتے ہیں۔یہ چھ حروف ہیں ’’فَرَّمِنْ لُبٍّ‘‘ ان کو مذلقہ کہتے ہیں۔ (11) اصمات: یہ حروف ٹھہراؤ او ر جماؤ سے ادا ہوتے ہیں۔ مذلقہ کے سوا تیئس (۲۳) حروف مصمتہ ہیں ۔ صفات غیر متضادہ سوال:… صفات غیر متضادہ کتنی ہیں؟ جواب:… یہ آٹھ ہیں: 1 -صفیر 2 -قلقلہ 3 - لین 4 - انحراف 5 -تکریر 6- تفشی 7 - استطالت 8- غنہ سوال:… صفات غیر متضادہ کی تعریفات کریں؟ (1) صفیر: ان حروف کی آواز مثل سیٹی کے نکلتی ہے۔ یہ تین حروف ہیں ۔ ’’ ص ، س ، ز‘‘ ان کو صفیریہ کہتے ہیں۔ (2) قلقلہ: یہ حروف حالت سکون میں جنبش اورجھٹکے سے پڑھے جائیں گے۔یہ پانچ حروف ہیں ۔’’ قُطُبُ جَدٍّ‘‘ ان کو قلقلہ کہتے ہیں۔ سوال:… قلقلہ کے مراتب کون سے ہیں؟ جواب:… قلقلہ کی تین مراتب ہیں: (۱) قلقلہ کبریٰ: وہ قلقلہ جو ساکن یامشدد پر وقف کی صورت میں ہو۔ جیسے: ﴿السُّجُوْدْ، بِالْحَقّ ﴾ (۲) قلقلہ وسطیٰ: وہ قلقلہ جو ساکن پر وصل کی صورت میں ہو۔جیسے: ﴿فَوَسَطْنَ بِہٖ ﴾ (۳) قلقلہ صغریٰ: وہ قلقلہ جومتحرک حرف پرہو۔ ﴿ قَالَ ﴾ (3) تفشی: اس حرف کی آواز منہ کے اندر پھیل جاتی ہے۔ یہ ایک حرف ’’ش‘‘ ہے۔اس کو متفشیہ کہتے ہیں۔
Flag Counter