Maktaba Wahhabi

108 - 114
الِقْطرْ (7)نُذرْ (8) الجَوَارْ کُلُّ فِرْقٍ میں اختلاف وصلاً وقفا ہے اس کوموٹا اور باریک پڑھ سکتے ہیں باقی سات میں اختلاف صرف وقفا ہے وصلاً نہیں۔یعنی وقف میں موٹا اور باریک دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں۔ سوال:… الف کے موٹے اور باریک ہونے کی کون سی حالتیں ہیں ؟ جواب:… الف کے ماقبل موٹا حرف آجائے تو موٹا پڑھیں گے ۔ جیسے: ﴿قَا لَ ،اللّٰہ ، رَانَ ﴾اور اگرباریک حرف آ جائے تو باریک بڑھیں گے۔ جیسے: ﴿ مَالِکِ ، اِیَّاکَ﴾ سوال:… الف سے پہلے کون سے موٹے حروف آ سکتے ہیں۔؟ جواب:… حروف مستعلیہ: ’’خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ‘‘ ہمیشہ اور لام، ر اء تفخیم کی صورت میں۔ نون ساکن وتنوین کے احکام سوال:… نون ساکن اورتنوین کے کتنے احکام ہیں؟ جواب:… اس کے چار احکام ہیں: (1) اظہار(2) ادغام (3) اقلاب (4) اخفاء۔ (۱) اظہار: سوال:… نون ساکن وتنوین میں اظہار کا قاعدہ کیا ہے؟ جواب:… نون ساکن یانون تنوین کے بعد حروف حلقی آجائیں تواظہار ہوگا۔ حروف حلقی یہ ہیں ۔ ’’ ء ، ہ ،ع ، ح ، غ خ‘‘
Flag Counter