Maktaba Wahhabi

116 - 114
(3) اگرپہلا ساکن میم جمع یا واؤ لین جمع ہوتو اس کو ضمہ دیں گے۔جیسے: ’’عَلَیْکُمُ الْقِتَالُ ، دَعَوُا اللّٰہَ ‘‘ (4) اگرپہلا ساکن من جارہ کا نون یا الم اللہ کا میم ہو تو زبر دیں گے۔ جیسے: ’’مِنَ اللّٰہِ، اَلٓمّ اللّٰہ‘‘ (5) اگرپہلا ساکن مذکورہ صورتوں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو کسرہ دیں گے۔ جیسے: ’’قُلِ ادْعُوا للّٰہ ‘‘ سوال:… ’’بِزِیْنَۃِ نِالْکَوَاکِبْ ،شَیْئَانِ اتَّخَذَ‘‘ ان جیسے کلمات کی وضاحت کریں ؟ جواب:… ایک کلمہ کو دوسرے کلمے کے ساتھ ملایا جاتاہے تو بعض مقامات پر چھوٹا سا نون لکھا جاتا ہے اس کو نون قطنی کہتے ہیں ۔ اس کاقاعدہ یہ ہے: اگر کلمہ کے آخر میں نون تنوین کے بعد ہمزہ الف کی شکل میں ہو بعد میں حرف ساکن یا مشدد ہو تو نون تنوین کو بھی کسرہ دیں گے۔ جیسے: ’’ بِزِیْنَۃِ نِالْکَوَاکِبْ ، أَحَدٌن اللّٰہ ‘‘ ہمزہ کے احکام سوال:… ہمزہ قطعی اوروصلی کی وضاحت بیان کریں؟ جواب:… قطعی: جو وسط کلا م میں حذف نہ ہو۔ جیسے: ’’ فَلَا أُقْسِمُ ‘‘ وصلی: جو وسط کلام میں حذف ہوجائے۔ جیسے: ’’اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ‘‘ سوال:… تسہیل وجوبی اور تسہیل جوازی کی وضاحت کریں۔ جواب:… (1)جب دو ہمزے ایک کلمہ میں قطعی مفتوح ہوں ان کو تحقیق کے ساتھ پڑھنا چاہیے مگر اس سے ایک کلمہ مستثنیٰ ہے: ﴿ئَ أَ عْجَمِیٌّ﴾ اس کے دوسرے ہمزہ میں تسہیل وجوبی ہوگی۔ رضی اللہ عنہ جب دو ہمزے ایک کلمہ میں اس طرح جمع ہوں کہ پہلا ہمزہ قطعی مفتوح اور دوسرا وصلی مفتوح ہو تودوسرے ہمزہ میں تسہیل جوازی ہوگی ۔ جیسے: ﴿ئَ أَلْئٰنَ - ئَ أَللّٰہُ - ئَأَلذَّکرَیْنِ ﴾
Flag Counter