Maktaba Wahhabi

117 - 114
سوال:… ابدال وجوبی اورابدال جوازی کی وضاحت کریں۔ جواب:… (1) جب دو ہمزے ایک کلمہ میں اسطرح جمع ہوں کہ پہلا ہمزہ متحرک دوسرا ہمزہ ساکن ہوتودوسرے ہمزہ کو پہلے کی حرکت کے موافق حرف مدہ سے بدل کر پڑھیں گے۔ اس ابدال کو ابدال وجوبی کہتے ہیں۔ جیسے: ( ئَ أْمَنَ) سے ﴿ اٰمَنَ﴾ ، ( إِئْ مَانٌ) سے ﴿إِیْمَانٌ﴾، ( أُئْ تُوْا)سے ﴿أُوْتُوْا﴾ ۔ (2) جب دوہمزے ایک کلمہ میں اسطرح جمع ہوں کہ پہلا قطعی مفتوح اوردوسرا وصلی مفتوح ہو تو دوسرے ہمزہ کوالف سے بدل کر پڑھیں گے اس ابدال کو ابدال جوازی کہتے ہیں۔ جیسے: ﴿آلْئٰنَ ، آللّٰہُ ، آلذَّکَرَیْنِ﴾ یہ تینوں کلمات چھ جگہ وارد ہوئے ہیں۔ وقف کا بیان سوال:… وقف کہاں کرنا چاہیے۔ جواب:… وقف کلمہ کے آخر میں کرنا چاہیے۔ سوال:… وقف کرنے کے طریقے کون سے ہیں وضاحت کریں۔ جواب:… (1)کلمہ کا آخر ساکن ہو وہاں سانس اور آواز توڑنا۔ یہ وقف بالسکون ہے۔ ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ ﴾ (2) کلمہ کا آخر متحرک ہو اس کوساکن کرکے وہاں سانس اور آواز توڑنا ۔ یہ وقف بالاسکان ہے۔ ﴿الرَّحِیْمِ ﴾ (3) کلمہ کے آخر کو ساکن کرکے ہونٹوں کو گول کرنا یہ وقف الاشمام ہے۔ ﴿نَسْتَعِیْنُ ﴾ (4)کلمہ کے آخری حرف کی حرکت کو آہستہ آواز سے پڑھنا ۔ یہ وقف بالروم ہے۔ ﴿الرَّحِیْمِ، نَسْتَعِیْنُ ﴾ (5) کلمہ کے آخرمیں دو زبر کی تنوین کو الف سے بدلنا یہ وقف بالابدل ہے جیسے: ﴿مَآئً سے مَآئَ ا﴾
Flag Counter