Maktaba Wahhabi

8 - 114
اسلامی عقیدہ سوال:… عقیدہ کسے کہتے ہیں؟ جواب:… عقیدے کالغوی معنی: یہ لفظ عَقَدَ سے ماخوذہے جس کامطلب ہے باندھنا۔ یعنی دین سے متعلق جو خبریا بات دل میں خوب جم جائے وہ عقیدہ ہے۔ اصطلاحی معنی: کسی چیزمیں ایسایقین کہ جس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ سوال:… عقیدے کی کیا اہمیت ہے؟ جواب:… عقیدہ انسان کے کردارواعمال کی تعمیرمیں بنیادی اہمیت رکھتاہے ،کیونکہ انسان کے تمام اعمال کادارومدارارادے پرہوتاہے ، اورارادے کامحرک دل ہے اورظاہرہے دل انہی چیزوں کاارادہ کرتاہے جودل میں راسخ اورجمی ہوئی ہوں، لہٰذادل میں صحیح ارادہ تب پیدا ہوتا ہے جب اس کاعقیدہ درست ہو۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَلَاوَاِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً اِذَاصَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُکُلُّہٗ وَاِذَافَسَدَتْ فَسَدَالْجَسَدُکُلُّہٗ اَلَاوَھِیَ الْقَلْبُ)) [1] ’’خبردار! بیشک جسم میں ایک لوتھڑاایساہے جب وہ درست ہوتوساراجسم درست ہوجاتاہے اورجب وہ خراب ہوجائے توساراجسم خراب ہوجاتاہے،سنو!وہ دل ہے۔‘‘
Flag Counter