Maktaba Wahhabi

96 - 114
ہوتے ہیں۔ غ، خ۔ ان چھ حرفوں کو حروف حلقیہ کہتے ہیں۔ (2) لسان سوال:… لسان میں کتنے مخارج اور کتنے حروف ہیں؟ جواب:… اس میں دس مخارج اوراٹھاراں حروف ہیں ۔ مخرج نمبر4: اقصی لسان: زبان کی جڑبالمقابل اوپر کا تالو۔اس سے قاف اداہوتا ہے ۔ مخرج نمبر5: اقصی لسان: زبان کی جڑ کے متصل ہی منہ کی جانب ذرا نیچے ہٹ کر زبان اور اوپرکا تالو اس سے ک ادا ہوتا ہے ان دونو ں کو لہو یہ اورلہاتیہ کہتے ہیں ۔ مخرج نمبر 6: وسط لسان: زبان کا درمیان بالمقابل اوپر کا تالو، اس سے ’’ج ، ش ، ی‘‘ یاء متحرک اور لین ، ان کو بااعتبار مخرج شجریہ کہتے ہیں ۔ دانتوں کا بیان آگے اکثر مخارج کاتعلق دانتوں کے ساتھ ہے اس لیے پہلے دانتوں کے نام بیان کئے جاتے ہیں تاکہ مخارج سمجھنے میں دقت پیش نہ آئے ۔ انسان کے منہ میں عموماً بتیس (۳۲) دانت ہوتے ہیں جن میں بارہ دانت اور بیس داڑھیں ہوتی ہیں۔ دانتوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ (1) ثنایا: جس کے معنی دو کے ہیں (مثنی) دو دو: چار دانت ہوتے ہیں اوپروالوں کو ثنایاعلیا اور نیچے والوں کو ثنایا سفلی کہتے ہیں۔ (2) رباعی: ثنایا کے ساتھ چار دانت ہیں ان کادوسرا نام قواطع بھی ہے۔یعنی کاٹنے والے ۔ (3) انیاب: رباعی کے ساتھ چار دانت ہیں ان کا دوسرا نام کواسر ہے۔ یعنی توڑنے والے۔ آگے داڑھیں شروع ہوتی ہیں جن کو عربی میں اضراس کہتے ہیں۔ سوال:… کل داڑھیں کتنی ہیں ؟ جواب:… کل داڑھیں بیس (۲۰) ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
Flag Counter