Maktaba Wahhabi

98 - 114
(3) شفتان سوال:… شفتان میں کتنے مخارج اورکتنے حروف ہیں؟ جواب:… اس میں دو مخارج اور چار حروف ہیں۔ مخرج نمبر 14:شفتان: دونوں ہونٹوں سے ’’ب ، م اورواؤ متحرک اورلین‘‘ اداہوتے ہیں ۔ ب،م: اطباق شفتین:ب ہونٹوں کے تری اور میم خشکی والے حصوں کے ملنے سے ادا ہوتی ہے۔ واؤ: انضمام شفتین: دونوں ہونٹوں کوگول کرنے سے اداہوتی ہے۔) ان کو بااعتبار مخرج شفویہ کہتے ہیں ۔ مخرج 15: الشفۃ السفلی:نچلے ہونٹ کی تری والا حصہ اورثنایا علیا کی نوک اس سے ’’ ف ‘‘ ادا ہوتی ہے۔ (4) خیشوم سوال:… اس میں کتنے حروف ہیں اور کتنے مخارج ہیں؟ جواب:… اس میں ایک مخرج اور دو حروف ہیں۔ مخرج نمبر 16: خیشوم یعنی ناک کا بانسہ یہاں سے میم اور نون کا غنہ ادا ہوتا ہے۔ مخرج نمبر 17: جوف دھن سوال:… جوف دھن سے کتنے حروف نکلتے ہیں اور اس میں کتنے مخارج ہیں؟ سوال:… اس میں ایک مخرج اور تین حروف ہیں۔ جوف دھن یعنی گلے ، منہ اور ہونٹوں کاخالی حصہ اس سے تین حروف ’’الف ، واؤ ، یا ‘‘ (جب کہ مدہ ہوں) ادا ہوتے ہیں ان کو جَوْفِیَہْ، ہَوَائِیَہْ ، مَدِّیَّہْ کہتے ہیں۔
Flag Counter