Maktaba Wahhabi

120 - 154
عبادتِ الٰہی میں مصروف رہتے تھے (سیر الاولیاء صفحہ ۴۶) (قارئین اﷲکو گواہ بناکر انصاف فرمائیں کہ یہ انسانوں کا فعل ہے یا۔۔۔۔۔) (۹) حضرت ملّا شاہ قادری فرمایا کرتے تھے : ’’تمام عمر ہم کو غسلِ جنابت اور احتلام کی حاجت نہیں ہوئی کیونکہ یہ دونوں غسل ، نکاح اور نیند سے متعلق ہیں ہم نے نہ نکاح کیا ہے اور نہ سوتے ہیں ۔ (حالانکہ معروف واقعہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین صحابہ رضی اللہ عنہم کو تین کام ترک کرنے پر سخت وعید سنائی ایک نیند نہ کرنا، دوسرا نکاح نہ کرنا اور تیسرا ہمیشہ روزہ رکھنے کی ممانعت فرمائی۔ اب اس ملّا صاحب کا فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے ۔ (حدیقہ الاولیاء صفحہ ۵۷) یہ سارے طریقے کتاب و سنت سے جس قدر دور ہیں اُسی قدرہندو مذہب کی پوجاپاٹ اور ریاضت سے قریب ہیں ۔ صوفی مذہب اور ہندو مذہب میں کس قدر ناقابل یقین حد تک یگانگت اور مماثلت پائی جاتی ہے ۔ اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں کیونکہ آپ خود بھی اُنکے درمیان ہی پلے بڑھے ہیں ۔ افکار و نظریاتِ تبلیغی جماعت تبلیغی جماعت کے منجھے ہوئے کھلاڑی سیدھے سادھے مسلمانوں کو پھنسا کر وہ افکار و نظریات جو قطعاََغیر اسلامی ہیں اُن مسلمانوں کے ذہنوں میں راسخ کرتے ہیں جنہیں وہ خالص اسلامی نقطئہ نظر سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں ۔ اور چونکہ اِن پر قرآن و حدیث اور دیگر علماء کی کتابیں پڑھنے پر پابندی ہوتی ہے لہٰذا ساری عمر یہ سچائی کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ اِن کی کتابوں سے لیے گئے چند غیر اسلامی نظریات کو آپکی خدمت میں پیش کردیتا ہوں پڑھ کر آپ خود فیصلہ کرلیں۔ اگر میں اِن کی وضاحت کرنے جائوں تو یہ خط کہیں سے کہیں پہنچ جائیگا۔ ۱۔ قرآن کی تلاوت سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ ۲۔ قابلِ اتباع صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نہیں صوفیا ہیں ۔
Flag Counter