Maktaba Wahhabi

124 - 154
عشِق اور کامیاب عِشق بازی کے کلے ے درج کیے ہیں ۔ صوفیت میں جہاں اور بہت سی خباثتیں ہیں وہیں ایک خباثت بنیادی اخلاقیات سے محرومی بھی ہے کیونکہ صوفی اپنے زعم میں شرعی اور اخلاقی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے اسلیے اسکے اخلاق و اعمال کی کوئی حدو انتہا نہیں ہوتی حتیٰ کہ قومِ لوط علیہ السلام کا عمل بھی اِن سے کچھ بعید نہیں (جِسکی مثالیں ثبوت کے طور پر انکی کتب میں موجود ہیں )۔ چوتھا مقصد: رہبانیت کی تعلیم دینا: حقیقت یہ ہے کہ رہبانیت اسلام کی ضد ہے اور اسلام میں اسکے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ اسلام سے قبل بھی جن لوگوں نے رہبانیت اختیار کی یہ ان کا اپنا بدعتی طریقہ تھا لیکن تبلیغی جماعت کے اہداف و مقاصد میں سے ایک اہم مقصد لوگوں کو رہبانیت کی طرف مائل کرنا بھی ہے ۔ اس غرض سے صوفیاء کا طریقہ اور افکار ونظریات کو نہایت شدومد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ مولانا زکریا صاحب رہبانیت کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو لوگ رہبانیت کو اسلام سے خارج سمجھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں اور رہبانیت دین اسلام کا جزء اور حصہ ہے ۔ اور لکھتے ہیں کہ (آج خانقاہوں میں بیٹھنے والوں پر ہر طرف سے الزام ہے ہر طرف سے فقرے کسے جاتے ہیں ، آج انہیں جتنا چاہیں بُرا بھلا کہہ لیں کل جب آنکھ کھلے گی اُس وقت حقیقت معلوم ہوگی کہ یہ بوریوں پر بیٹھنے والے کیا کچھ کما کر لے گئے ۔ جب وہ منبروں اور بالاخانوں پر ہونگے تب معلوم ہوگا کہ یہ ہنسنے والے اور گالیاں دینے والے کیا کما کر لے گئے ۔ (فضائل ِذکر، ص ۴۰، ۴۱) پانچواں مقصد: حنفی مذہب کا تحفظ کرنا: حنفی مذہب کے بیشتر مسائل قرآن و حدیث سے متصادم ہیں چنانچہ حنفی مذہب کی بقا کی خاطر جہاں کچھ دوسرے اقدامات ہوئے وہیں تبلیغی جماعت بھی وجود میں آئی جسکا مقصد
Flag Counter