Maktaba Wahhabi

126 - 154
ماحول سے دور لے جائو تاکہ وہ اگر حنفی نہ بھی بنے توکم ازکم حمایتی تو ضرور بن جائیگا جس سے حنفی مذہب کے تحفظ و تقویت کا باعث بنا رہیگا۔ چھٹا مقصد: نوجوان نسل کی گمراہی۔ نوجوان نسل تو قوم کا سرمایہ ہے ۔ علم کا حاصل کرنا اسلام کے دیگر فراے ض کی طرح ایک اہم ترین فریضہ ہے ۔ علم کے بغیراُمت ِ مسلمہ کا عروج ناممکن ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ علم کے بغیر ہی اسلام دنیا میں غالب ہو جائیگا وہ احمقوں کی جنّت میں رہتے ہیں ۔ تعلیمات ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں علم کی اہمیت اور اس کی اشد ضرورت پر مسلمانوں کے لیے تاکیدی احکامات موجود ہونے کے باوجود تبلیغی جماعت نے کھل کران احکامات کی نا فرمانی کی ہے ۔ اسی غرض اور ان کے مقصدمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مولانا زکریا صاحب نے متعدد جگہوں پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ چلّوں اور نوافل کا اہتمام علم سے زیادہ افضل ہے ۔لیکن یہ بات درست نہیں ہے ۔دونوں جہانوں کی کامیابی کے لیے ہر دو طریقے کا علم ضروری ہے ۔ چاہے وہ روٹی کمانے کا علم ہو یا حصولِ آخرت کا۔ آج کے دور میں جہاں تک دینِ اسلام کی تبلیغ کا تعلق ہے ،جدید دنیاوی علم حاصل کرے جس کے بغیر وہ غیر مسلمو ں میں صحیح انداز سے تبلیغ کر نہیں سکتا۔ لیکن افسوس صد افسوس کے جماعت کی صد سالہ کوششوں کے بعد انہوں نے جس موڑ پر قدم رکھا ہے اُس مقام پر دشمنانِ اسلام بھی شرما جائینگے اور اُس سے نفرت کرینگے کیونکہ یہ ایک سنگین اور تباہ کن کارنامہ ہے ۔ جماعت کے اکابرین اپنی ساری محنتوں کے بعد بھی اپنے مقصد میں خود کو ناکام ہوتے دیکھا اور ساتھ ہی جب چاروں طرف سے ان پر حملے ہونے لگ گے ٔ تو پریشانیوں میں مبتلا ہو گے اُس وقت شیطان نے موقع کو غنیمت سمجھا اور انہیں مشورہ دیا کہ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو وہاں سے نکالدو وہ تمہاری ناکامی کو کامیابی میں بدل دینگے ۔ تو انہوں نے شیطان کے مشورے پر
Flag Counter