Maktaba Wahhabi

149 - 154
فقہ حنفیہ کی موجودہ معتبر کتابیں فقہ حنفیہ کی موجودہ کتابیں جن کا تعلق امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے باکل ہی نہیں ہے ۔لہٰذا ہم ان کتابوں کی فہرست اورجس صدی میں لکھی گئی ہیں وہ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں : 1 قدوری:۔ پانچویں صدی میں تصنیف کی گئی۔ 2 ہدایہ :۔چھٹی صدی میں لکھی گئی۔ 3 قاضی خان :۔بھی چھٹی صدی میں لکھی گئی۔ 4 فتاویٰ سراجیہ اور منیہ :۔جیسی معتبر کتابیں ساتویں صدی میں لکھی گئیں۔ 5 کنز، نہایہ، عنایہ اور شرح وقایہ :۔ آٹھویں صدی میں لکھی گئیں۔ 6 الرموز اور فتح القدیر:۔ نویں صدی میں لکھی گئیں۔ 7 در مختار :۔جو حنفی مذہب کا بنیا دی پتھر مانی جاتی ہے گیارہویں صدی میں لکھی گئیں۔ 8 فتویٰ عالمگیری:۔ جو پانچ سو مجتہدوں کی مشترکہ کوشش کا مجموعہ ہے بارھویں صدی میں لکھی گئی۔ احناف اپنے بزرگوں اور مقدّس کتابوںکی تردید کرتے ہیں ’’وہ الزام ہم کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا‘‘ جن مسائل کے متعلق احناف کے عالم جماعت اہلحدیث پر الزام لگاتے آئے یہ صرف اُنکی لاعلمی کا نتیجہ تھا اور ہے ۔ اُنکی ’’مقدس ‘‘فقہ کی کتابوں میں اُنکے ہر ایک سوال کا جواب موجود ہے ۔ وہ تو کتابیں پڑھتے نہیں اور نہ ہی اپنے مسلک کے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی اجازت دیتے ہیں وجہ صرف یہ ہے کہ ان پر اندھی تقلید کا بھوت سوار ہے ۔ اُنکی آسانی کے لیے میں نے ایسے ہی چند مسائل کو اُنکی فقہ کی کتابوں سے نکالا ہے ۔ مندرجہ ذیل کتابوں کے نام اور
Flag Counter