Maktaba Wahhabi

150 - 154
صفحہ نمبر درج کیے دے رہا ہوں۔ اس اُمید کے ساتھ کہ کم از کم اب وہ اپنی کتابوں کو دیکھتے ہونگے اور آئندہ کبھی بھی وہ سوال کرنے کی جرأت نہ کرینگے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنے بزرگوں کی تقلید کرتے ہوئے اہلحدیث حضرات کی صفوں میں جمع ہونے کی سعی کرینگے ۔ ان شاء اﷲ۔ فتاویٰ؛ تبلیغی جماعت عالم اسلام کے کبار علماء کی نظروںمیں (۱) شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ : ’’ہندوستان سے رونماہونے والی تبلیغی جماعت بدعتی اور گمراہ جماعت ہے ۔‘‘ (۲) شیخ ابن باز رحمہ اللہ : آخری فتویٰ (کیونکہ جماعت والوں نے انہیں بھی دھوکا دیکر اس سے پہلے ایک فتویٰ حاصل کیا تھا) ’’جماعت تبلیغ جس کا تعلق ہندوستان سے ہے بدعت اور شرک ہے ۔ البتہ اگر کوئی شخص عالم ہو اوراس جماعت کے ساتھ اس مقصد سے نکلتا ہو کہ وہ ا ن کو بدعتوں اور شرکیہ اقوال و اعمال سے روکے اس کا خروج جائز ہے ۔ لیکن اگر وہ اس جماعت کے ساتھ مکمل اتفاق کرکے خروج کرتا ہو تو یہ ناجائز ہے ۔ لیکن اَن پڑھ اور علوم شرعیہ اور عقائد ِ صحیحہ سے ناواقف شخص کا بھی ان کے ساتھ جانا جائز نہیں ۔‘‘ (۳) شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ : ’’جماعت تبلیغ میں خیروبھلائی ہے اور اسکا لوگوں کی زندگیوں پر اثر بھی ہے مگر یہ جماعت علم حاصل کرنے میں کوئی شوق نہیں رکھتی اور اس جماعت کے بڑوں اور بزرگوں کے بارے میں مجھے جو اطلاعات ملی ہیں ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ صحیح عقیدہ پر نہیں ہیں اگر
Flag Counter