Maktaba Wahhabi

151 - 154
یہ بات صحیح ثابت ہو جائے تو پھر اِن لوگوں سے دور ہی رہنا چاہیئے اور اپنے ملک میں صحیح دین کی تبلیغ جاری رکھنی چاہیئے ۔‘‘ جماعت تبلیغ جو درحقیقت حنفی جماعت ہے اور حنفی جماعت ماتریدی جماعت ہے یہ جماعت سلف کے عقیدہ پر نہیں ہے ۔ (۴) علّامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ : ’’جماعت تبلیغ کے ساتھ خروج کرنا جائزنہیں ۔ اس لیے کہ یہ جماعت کتاب اﷲاور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر نہیں ہے ۔ اور اﷲ کے دین کی دعوت کے لیے علماء کو نکلنا چاہیے جہلاء کو نہیں جہلاء کو چاہیئے کہ اپنے ملک میں رہ کر دین سیکھیں اور جب وہ دین سیکھ کر عالم بن جائیں تو پھر دینی دعوت کا کام کرسکتے ہیں ۔ اور موجودہ تبلیغی جماعت مختلف مذاہب رکھنے والے اہلکاروں کا مجموعہ ہے اِن میں سے کوئی عقیدے میں ماتریدی ہے تو کوئی اشعری ، کوئی صوفی ہے تو کوئی لا مذہب۔‘‘ (۵) علّامہ عبدالرزاق عفیفی رحمہ اللہ : ’’تبلیغی جماعت ایک بدعتی جماعت ہے اور یہ جماعت صوفیاء کے سلسلہ کی قادری جماعت سے تعلق رکھتی ہے اور اِن میں صوفیاء کے سلسلے کے دوسرے لوگ بھی ہیں یہ لوگ اﷲکے راستے میں نہیں نکلتے بلکہ بانی جماعت مولانا الیاس کے وضع کردہ راستے اور طریقہ پر نکلتے ہیں اور اسی طریقہ و راستے کی تکمیل میں کام کرتے ہیں ۔ میں عرصےسے اس جماعت کو جانتا ہوں یہ جماعت بدعتی جماعت ہے ۔ یہ مصر میں ہو یا اسرائیل میں ، امریکا میں ہو یا سعودی عرب میں جہاں کہیں بھی ہو یہ اپنے شیخ اور بانی شیخ الیاس کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھتی ہے ۔‘‘ (۶) علّامہ حسین بن محسن بن علی جابر رحمہ اللہ : علّامہ حسین بن محسن بن علی جابر نے کتاب الطریق الی جماعتہ المسلمین صفحہ ۲۱۳ تا
Flag Counter