Maktaba Wahhabi

37 - 154
ہوں میں نے اس بات کی اپنے پیر و مرشد شیخ رشید احمد گنگوہی سے شکایت کی تو وہ کانپنے لگے اور فرمایا مولوی محمد قاسم نانوتوی نے بھی اسی قسم کی اپنے پیر و مرشدحاجی امداد اﷲ مہاجر مکی سے شکایت کی تھی (سوانح یوسف، صفحہ ۱۴۳)، انہوں نے کہا : یہ نبوت کا فیضان ہے جو تمہارے دل پر نازل ہوا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وحی کے نزول کے وقت یہی بوجھ محسوس کیاکرتے تھے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ سے وہی کام لے گا جو انبیاء علیہم السلام کیا کرتے تھے ۔ جائو دین کی خدمت کرو، ذکر و شغل کا کام چھوڑ دو۔ (سوانح قاسمی صفحہ ۲۵۹؍۲۵۸) اسی طرح ان لوگوں نے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اشرف علی تھانوی کو بھی نبوت کے درجے پر بٹھا رکھاہے ۔۔۔ (ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور، کھانے کے اور) یہ وہ چور دروازے ہیں جن سے غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا تھاجس کو کافر قرار دیا گیا،جس سے ہم متفق ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنا ہی بڑا عالم کیوں نہ ہومنصب نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہو جاتا ہے ۔ 4۔آہ! رحمۃٌلّلعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب حاجی امداد اﷲ کے لیے : جس وقت حاجی امداد اﷲ فوت ہوئے تو مولوی رشید احمد گنگوہی ، دیوبندی، چشتی، نقشبندی ان کا ذکر ان الفاظ سے کیا کرتے تھے ،’’ آہ رحمۃ لّلعالمین، آہ رحمۃ لّلعالمین۔‘‘ (قصص الاکابر صفحہ ۱۲) یہ لقب اﷲ نے اپنے محبوب پیغمبرِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص فرمایا ہے ، جسکا ذکر قرآن میں یوں آیا ہے : { وَماَ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعَا لَمِیْن} (سورۃ الانبیاء: ۱۰۷) ’’(اے نبی!) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔‘‘ رشید احمد گنگوہی صاحب نے حاجی امداد اﷲ کو اُسی مقام پر لیجا کر بٹھادیا ہے ۔
Flag Counter