Maktaba Wahhabi

76 - 154
تو قبول ہوگی۔ اب اِن سے کون پوچھے کہ بھئی اگر ظہر یا اسی طرح دوسری نمازیں قبول نہ ہوئیں تو پھر کیا کروگے ؟ ع مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ؟ نماز فرائض فرائض سے قبل سنت ِمؤکّدہ فرائض کے بعد سنتِ مؤکّدہ  فجر 2 2 -  ظہر 4 2یا4 2  عصر 4 - -  مغرب 3 - 2  عشاء 4 - 2  جمعہ 2  2+2مسجد میں اور صرف 2گھر میں جو کہ افضل ہے ۔   17۔نماز فجر کی سنتوں کا مسئلہ: ان لوگوں میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بے شک جماعت کھڑی ہو چکی ہو لیکن پھر بھی یہ لوگ پیچھے آکر علیحدہ کھڑے ہو کر سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں جبکہ یہ عمل حدیث پاک کے خلاف ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’ جب اقامت کہہ دی جائے تو جس نماز کی اقامت کہی گئی ہو اس کے علاوہ دوسری نماز نہیں ہوتی ۔‘‘(مسلم شریف) مگر ہمارے یہ بھائی مانتے ہی نہیں اور جماعت کے دوران ہی مرغ اور کوے کی طرح ٹھونگے مار مار کر دو رکعتیں پڑھ لیتے ہیں ۔ جبکہ یہ لوگ جلدی اس لیے کرتے ہیں کہ ایک ضعیف روایت کے مطابق فجر کے بعد سے لے کر طلوع ِآفتاب تک کوئی دوسری نماز نہیں ہوتی۔تو اسکے لیے یہ تو ضروری نہیں کہ ایسے وقت میں نماز ادا کی جائے جب وہ قبول ہی نہ ہو۔ اور اگر
Flag Counter