Maktaba Wahhabi

81 - 154
جانے والی ۲۰ رکعت تراویح کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما عن شعبہ والا ۲۰ رکعتوں کا قول ضعیف ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی صحیح حدیث سے ٹکراتا ہے ۔ اسی طرح علماء احناف کی کتابوں سے صاف ظاہر ہے کہ ۲۰ رکعتوں والی حدیث ضعیف ہے ۔ ثبوت کے طور پر درج ذیل حوالہ جات موجود ہیں ، تفصیل دیکھی جا سکتی ہے ۔ 1 مجتہد علاّمہ کمال ابن الہمام (حنفی) فتح القدیر ، صفحہ ۲۰۵) 2 ملّاعلی قاری ۔ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ۔ 3 علاّمہ زیلعی حنفی نصب الرایہ فی تخریج احادیث الھدایۃ جلد اول، صفحہ ۲۹۳ 4 درّ ِ مختار علاّمہ طحطاوی صفحہ ۲۱۶ 5 شرح کنزابوالسعود مصری صفحہ ۲۶۵ 6 علاّمہ ابوطیب محمد بن عبد القادر سندھی مدنی حنفی نقشبندی شارح ترمذی صفحہ ۴۲۳ 7 علاّمہ انور شاہ کاشمیری العرف الشذی ، جلد اول، صفحہ ۳۲۹ 8 عین ا لھد یہ ، حصہ اول صفحہ ۵۶۳ 9 نور الھدایہ، صفحہ ۱۳۳ 10 مولانا یوسف کاندھلوی امیر تبلیغی جماعت اپنی کتاب حیات صحابہ رضی اللہ عنہم جلد تین صفحہ ۱۶۵۔۱۶۸ باب تراویح میں اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ تراویح صرف آٹھ رکعت ہے ، اس پورے باب میں انہوں نے ۲۰ رکعت کا کہیں ذکر ہی نہیں کیا۔[1] 20۔نماز میں جانوروں کی مشابہت: اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران چند امور کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اِن کی مشابہت جانوروں سے ہے اور ان سے بچنے کا حکم دیا ہے جو کہ درج ذیل ہے ؛
Flag Counter