Maktaba Wahhabi

83 - 154
5وضو کے أعضا ء کو الٹا سلٹا دھونے سے بھی وضو ہو جاتا ہے ۔(در مختار، صفحہ ۲۲) 6 بجائے اﷲ اکبر کہنے کے دوسری کسی زبان میں اس کا ترجمہ(اللہ اعظم۔اللہ بزرگ تراست وغیرہ) کہہ دے تو بھی درست ہے ۔(در مختار، صفحہ ۷۴) 7 رکوع وسجود میں اگر تعدیل یعنی اطمینان نہ کرے تو نماز فا سد نہ ہوگی۔(در مختار، صفحہ۷۲)۔ 8 سجدے میں پیشانی زمین پر لگ جائے اوردونوں پاؤں کی کوئی ایک ہی انگلی زمین پر لگ جائے تو کافی ہے ۔(در مختار، صفحہ ۷۰) 9 قصداً التحیات جتنا بیٹھ کر گوزماردے (ہوا خارج کردے ) تو نماز پوری ہوگی۔(در مختار، صفحہ ۷۱) 22۔تذکرہ چند بدعات کا: آپکی اطلاع کے لیے ہم نے چند بدعات کا ذکر مختصراً ذیل میں کر دیا ہے جبکہ تفصیل سے یہ باتیں آپکو دوسری کتاب ’’ بدعات اور ان کا تعارف‘‘ میں مل سکتی ہیں جس میں تقریبا ایک سو بدعاتِ مروجہ مذکور ہیں لہٰذا مزید معلومات کے لیے کتابِ ھذاکا مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔ (مطبوعہ توحید پبلیکیشنز بنگلور) عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے : اس کی بنیاد ساتویں صدی ہجری کے شروع میں مظفر الدین شاہ ِ اربل نے رکھی جو بھانڈوں اور گانے والوں کو جمع کرتا، گانا سنتا اور خود ناچتا تھا۔ ایسے شخص کے فسق اور گمراہی میں کوئی شک نہیں ہے ۔اس جیسے کے فعل کو کیسے روا سمجھااور اس پرکیسے اعتماد کیا جاسکتا ہے ۔؟(علاّمہ رشید احمد گنگوہی۔ فتاویٰ رشیدیہ ، صفحہ۱۳۲ ) محفلِ میلاد کے جو از کا فتویٰ دینے والا ابو الخطاب عمر بن الحسن ،(صفحہ ۶۳۳) اس کے لیے مواد جمع کرنے والا ایک دنیا پرست جھوٹا اور بے دین آدمی تھا۔ بادشاہ نے اس کے صلے میں
Flag Counter