Maktaba Wahhabi

155 - 190
۲: سودا فروخت کرنے کی خاطر جھوٹی قسم کھانا (۱) مالِ مسلم ہڑپ کرنے کی خاطر جھوٹی قسم کھانا اس بات کی مذمت اور بُرے انجام کے بارے میں چند نصوص درج ذیل ہیں : ۱: بہت ہی بڑے گناہوں میں سے ایک: ۱۔ امام بخاری نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:’’ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! کبائر کون سے ہیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَ ْلإِشْرَاکُ بِاللّٰہِ‘‘ ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا۔‘‘ اس نے عرض کیا: ’’ثُمَّ مَاذَا ؟ ‘‘ ’’پھر کون ساہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عُقُوْقُ الْوَالِدَیْنِ۔‘‘ ’’والدین کی نافرمانی کرنا۔‘‘ اس نے عرض کیا: ’’ثُمَّ مَاذَا ؟ ‘‘ ’’پھر کون ساہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلْیَمِیْنُ الْغَمُوْسُ۔‘‘ ’’یمین غموس ہے۔‘‘ میں نے پوچھا: [1] ’’وَمَا الْیَمِیْنُ الْغَمُوْسُ؟‘‘
Flag Counter