Maktaba Wahhabi

158 - 190
’’ اَلْیَمِیْنُ الْفَاجِرَۃُ تُذْھِبُ الْمَالَ أَوْ تَذھَبُ بِالْمَالِ۔‘‘ [1] ’’جھوٹی قسم مال کو ختم کر دیتی ہے۔‘‘ رب کعبہ کی قسم! وہ شخص ناکام و نامراد ہو گیا، جس نے مسلمان کا مال ہڑپ کرنے کی خاطر جھوٹی قسم کھائی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی قسم کو ہی اس کے مال کی بربادی کا سبب بنا دیا۔ اللہ کریم ہمیں اور ہماری اولادوں کو ایسے بے نصیب لوگوں میں شامل نہ فرمائیں ۔ إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ۔ د: جھوٹی قسم کا گھروں کو اُجاڑ دینا: امام بیہقی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ وَالْیَمِیْنُ الْفَاجِرَۃُ تَدَعُ الدِّیَارَ بِلَاقِع۔‘‘ [2] ’’جھوٹی قسم گھروں کو چٹیل اور ویران کر دیتی ہے۔‘‘ جھوٹی قسم کا ضرر کس قدر سنگین اور وسیع ہے! اس کا اثر صرف قسم کھانے والے پر ہی نہیں ، بلکہ جن گھروں اور بستیوں میں اس کا چلن ہو جائے ، ان کی بھی خیرنہیں ۔اللہ تعالیٰ سارے عالم اسلام کے گھروں اور بستیوں کو اس سے پاک فرما دیں ۔ آمین یا حي یا قیوم۔ ہ: روزِ قیامت تک دل میں نقطہ کا سبب ہونا: حضرات ائمہ احمد ، ترمذی ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت عبداللہ بن انیس الجہنی رضی اللہ عنہ
Flag Counter